Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سٹی آف بیس بال ملتان میں نیا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا۔ محمد جمیل کامران

سٹی آف بیس بال ملتان میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پروگرام تشکیل دے دیا گیا یے، جس کی تیاری کے لیے ایک اجلاس زیر صدارت محمد جمیل کامران ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ بیس بال منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبران۔خرم شہزاد بٹ۔ساجد رشید۔زوہیب ملک ۔عثمان شوکت۔منظور لطیفی شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈے کا اعلان محمد جمیل کامران نے کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں چائنہ میں منعقد ہونے والی انڈر 15 ایشیاء کپ میں ملتان سے تعلق رکھنے والے عمر اسلام اور عبدالرحمن نے بطور کھلاڑی جبکہ حسن جمیل اور زوہیب ملک بطور کوچ پاکستان ٹیم میں حصہ لیا ، جبکہ پاکستان کی سینئر بیس بال ٹیم بھی دسمبر میں شیڈول بیس بال۔ایشیاء کپ میں شرکت کرے گی، جس کے لیے اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں ملتان کے رئیس بشیر بھی شامل ہیں۔

پاکستان انٹر بورڈ بیس بال چیمپئن شپ بھی ماہفروری میں ملتان میں منعقد ہوگی، جس کے بہترین انعقاد کے لیے ملتان تعلیمی بورڈ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
ملتان بورڈ کی ٹیم کی تشکیل کے لیے اکتوبر میں انٹر سکول اور انٹر کالجیٹ بیس بال ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جبکہ انڈر 12 انڈر 14 اور انڈر 17 کھلاڑیوں کے لیے ملتان یوتھ بیس بال کا انعقاد نومبر میں کیا جائے گا، جبکہ انٹر ڈویژن پنجاب بیس بال چیمپئن شپ نومبر کے۔آخر میں اوکاڑہ میں ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان صدر پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن حمود لکھوی جلد ہی ایک مشاورتی اجلاس کے بعد کرینگے۔

محمد جمیل کامران نے کہا کہ اس سلسلہ میں خواہش مند سکولز اور کالجز ان کے ساتھ رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ وہ خود بھی گورنمنٹ اور پراِئیویٹ سکولز اور کالجز سے رابطہ کرکے ان سے اس پروگرام کی کامیابی کے لیے تعاون حاصل کیا جائے گا۔

پروگرام کے لیے چیف کوچ خرم شہزاد بٹ سے مشاورت کے بعد کوچز کا اعلان کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button