Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نئے بزنس آئیڈیاز کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے نئے بزنس آئیڈیاز کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کا کہنا تھا کہ طلباء کے لئے بزنس آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانا اس یونیورسٹی کے منشور میں شامل ہے ، اور اس کام کے لیے ہم ہر طرح کے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید کہا کہ یونیورسٹی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں کام کرنا بھی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محمد علی رضا نے بچوں کو ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو کیسے استعمال کرنا ہے، اس بارے تفصیلی لیکچر دیا ، اور بچوں کو بتایا کہ کیسے آپ اپنے کسی آئیڈیا کو عملی شکل دے سکتے ہیں۔

اختتام پر انہوں نے بچوں کے درمیان دو ہزار فی ٹیم کے حساب سے تقسیم کیا ، اور طلباء سے کہا کہ اس رقم کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے کسی بھی آئیڈیا کو عملی شکل دے کر پیسے کما سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر مبشر مھدی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحمن سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button