Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کا 17واں کانووکیشن 10مئی کو ہوگا
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا 17واں کانووکیشن 10 مئی کو ہوگا ۔
کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمن ہوں گے، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی صدارت کریں گے ۔ جناح آڈیٹوریم ہال میں صبح ساڑھے نو بجے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔
کانووکیشن کی تیاریوں کے لیے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے متعدد کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔
کانووکیشن میں سال 2017 اور 2018 کے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ماسٹر پروگرام اور بیچلرز کو گولڈ میڈل اور اسناد دی جائیں گیں ۔
اس سلسلے میں گورنر ہاوس سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ 3 مئی تک طلباء کی تفصیل ، گورنر کی تقریر، ڈگریوں کی تفصیل اور مہمانوں کی فہرستیں ارسال کردیں ۔