Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کا این سی ای اے سی سے الحاق ہوگیا
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ کمیپوٹر سائنس کا نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل سے الحاق ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ سیشن 2021-22 کے تمام بیچز کو تسلیم کرلیا گیا ہے اور اس کو الحاق دے دیا گیا ہے، شعبہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ شعبہ کی کامیابی ہے کیوںکہ جنوبی پنجاب میں واحد شعبہ ہے جو این سی اے سی اے سے الحاق شدہ ہے اور اس کے تمام بیجوں کو الحاق مل چکا ہے، یہ سب فیکلٹی اورعملے کی محنت کی بدولت ہوا ہے ۔