Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جامعہ زکریا : انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں سپورٹس گالا کا انعقاد

بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف فزکس میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا، 2024 کے اسں سپورٹس گالا نے طلبہ اور اساتذہ کے دلوں کو چھو لیا، طلبہ نے ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ،پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹی ،پروفیسر ڈاکٹر عامر بشیر ضیاء ، پروفیسر ڈاکٹر سکندر حیات ،پروفیسر ڈاکٹر مصباح الاسلام ،پروفیسر ڈاکٹر انور منظور رانا ، پروفیسر ڈاکٹر نعیم ،ڈاکٹر جنید اقبال ،ڈاکٹر وسیم ،ڈاکٹر سہیل ،ڈاکٹر فیاض حسین ، عاصم جاوید ، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈاکٹر احسن مظہر ، ڈاکٹر نعمان عثمانی، ڈاکٹر نیاز احمد ،ڈاکٹر نازیہ ،اور ڈاکٹر مریم کااستقبال کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے بچوں کے ذہنی اور جسمانی صلاحیتیں پروان چڑھتی ہیں کھیل انسان کو تحمل ،رواداری اور برداشت کے جذبے سے روشناس کراتے ہیں۔

جس قوم کے کھیلوں کے میدان ویران ہوتے ہیں، ان کے ہسپتال آباد ہوتے ہیں، سپورٹس گالا کے دوران فنون نمائش بھی منعقد کی گئی، پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹی، ڈاکٹر عاصم جاوید ،ڈاکٹر سہیل، ڈاکٹر وسیم عباس نے کرکٹ میچ میں حصہ لیا، اس گالا میں مختلف سپورٹس کے مقابلے شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button