زکریا یونیورسٹی : گیس کا بل چار کروڑ 25 لاکھ آگیا، محکمہ سوئی گیس نے کنکشن منقطع کرنے کی وارننگ دیدی
زکریا یونیورسٹی زکریا یونیورسٹی بجلی کے بلوں سے نکلی نہیں تھی کہ گیس کی بل نے کمر توڑ دی، حکومت کی طرف سے نرخوں میں اضافے کا ادراک یونیورسٹی حکام کو نہ ہوسکا اور بل چار کروڑ 25 لاکھ روپے آگیا جو آڈٹ مسائل کی وجہ سے ادا نہیں کیا جاسکا، جس پر محکمہ سوئی گیس نے وارننگ جاری کردی کہ کنکشن عید پر منقطع کردیا جائے گا۔
جس پر یونیورسٹی میں رہائشی افراد کو سلینڈر کا بندوبست کرنے کا پیغام جاری کردیا گیا، تاہم یونیورسٹی انجینئر نے سوئی گیس حکام سے ملاقات کی اور بل بارے معاملات طے کئے، جس کے بعد عید کی چھٹیوں تک کنکشن کی چھوٹ دی گئی۔
دوسری طرف چھوٹے ملازمین کا کہنا ہے کہ گیس دستیاب نہیں ہے صرف سحری اور افطاری کے وقت کچھ دیر کےلئے گیس آتی ہے جبکہ بل آسمان کو چھو رہے ہیں، دوسری طرف پروفیسروں اور بڑے افسروں کو مفت گیس کی فراہمی جاری ہے، ان کو معمولی بل دئے جارہے ہیں، جو افسوس ناک ہے انہوں وائس چانسلر سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔