Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : سینڈیکیٹ اجلاس آج 17 فروری کو ہوگا

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس آج 17 فروری کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق پی ڈی انجینئر محمد رفیق ہمڑ ، سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام ڈاکٹر اسحاق فانی کے خلاف کرپشن ، مس کنڈکٹ اور نااہلی کے الزامات کے تحت انکوائری رپورٹس اور سابق چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملات سمیت مختلف ایشوز زیر بحث لائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہراسانی کے الزامات، ناپسندیدگی کا مراسلہ، اور خاتون محتسب میں کیس،، ڈاکٹر ممتاز کلیانی ریٹائرڈ ہوگئے

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ خاتون محتسب نے شعبہ اردو کی طالبہ کو ہراساں کرنے کو لیول ون کی ہراسمنٹ ڈکلیئر کرتے ہوئے یونیورسٹی کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی، اور رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسگی کیس : گورنر ان ایکشن، ٹیچرز ڈاکٹر کلیانی کوبچانے کےلئے متحرک

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینڈیکیٹ اجلاس میں محمد رفیق ہمڑ اور ڈاکٹر اسحاق فانی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کیے جانے کا امکان ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button