Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی نے ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کرانے والے 20 لا کالجز کا الحاق ختم کردیا

زکریا یونیورسٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایسے 20 لاکالجز کا الحاق ختم کردیا، جو ایل ایل بی پروگرام چلارہے تھے۔

ان پر کالجز میں سہولیات فراہم نہ کرنے اور مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کا الزام تھا۔

جاری مراسلے کے مطابق وائس چانسلر نے سینڈیکیٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے الحاق ختم کرنے کی منظوری دی ۔

ان کالجز میں الیوسف لاکالج بوریوالا، شجاع آباد لا کالج، نیسکٹ کالج ملتان،(دوبرانچیں)علامہ اقبال کالج ملتان، رئل کالج بوریوالا، ایکسی لنٹ لا کالج ملتان، مسلم پوسٹ گریجوایٹ کالج ملتان، سٹی لا کالج ملتان، الوکیل لا کالج بوریوالا، چیمئن لاکالج، شجاع آباد، غازی خان کالج ڈی جی خان ، سنٹرل لاکالج ملتان ، ملتان لاکالج ملتان، سرسید لاکالج ملتان، کیمسزکالج ملتان، ایان لاکالج ملتان، انٹرنیشنل لاکالج متلان، انڈس لاکالج ڈی جی خان، جسٹس لاکالج مظفر گڑھ شامل ہیں۔

ان کالجز کو اپیل کا حق دیاگیا ہے، اور کالجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف زکریا یونیورسٹی سینٹ کو اپیل کرسکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button