ویمن یونیورسٹی میں سانحہ اے پی ایس کی یاد میں تقریب اور ریلی
دی ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام سانحہ اے پی ایس حملے کے شہداء کی یاد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عدیلہ سعید ( ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز) نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور پاکستان کے وجود کا وہ گہرا زخم ہے جو کبھی بھی بھرا نہیں جا سکتا۔
شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور نے اپنے خون سے علم کی شمع کو روشن کر کے علم دشمن قوتوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ، قومیں ہمیشہ عظیم تر قربانیاں دے کر ہی ژندہ رہتی ہیں۔
شہدائے اے پی ایس کی عظیم لازوال قربانی نے پوری قوم کو متحدہ یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو نئی زندگی بخشی۔
بعد ازں ڈاکٹر قمر رباب ( رجسٹرار) کی قیادت میں شہداء اے پی ایس سے اظہارِ یکجتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ معصوم بچوں کا خون بہانے والوں کو روئے زمین سے مٹا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جوان شہیدوں کے خون نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف اکٹھا کیا اور قوم کی حمایت سے ملک کی مسلح افواج نے دور دور سے دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ناقابل یقین کامیابی افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کا اختتام شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کے گئی، اور طالبات نے شمعیں روشن کرکے اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ریلی میں تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور طالبات نے شرکت کی ۔