Breaking NewsSportsتازہ ترین
کرکٹرصہیب مقصود پر کڑا وقت، دعا کی اپیل کردی
قومی کرکٹر صہیب مقصود نے اپنی والدہ کے لیے دعا کی اپیل کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کرکٹر صہیب مقصود نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ان کی والدہ کی سرجری ہونے والی ہے، اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ پاک سب کی ماں کو سلامت رکھے۔
قومی کرکٹر صہیب مقصود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
صہیب مقصود نے دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اکیس تک 29 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
جس میں بالترتیب 781 اور 273 رنز بنا رکھے ہیں۔
صہیب مقصود گذشتہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انجری کا شکار ہوئے تھے ،جس کے باعث وہ قومی اسکواڈ سے باہر ہوئے اس کے بعد سے وہ اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے۔