Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایئر یونیورسٹی کا داخلہ ڈاٹ کام سے معاہدہ

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس اور داخلہ ڈاٹ کام کے درمیان معاہدہ طے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس اور معروف تعلیمی رہنمائی فراہم کرنے والی کمپنی داخلہ ڈاٹ کام کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

معاہدے کے مطابق داخلہ ڈاٹ کام طلباء کو ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس میں جاری مختلف پروگرامز کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی اور انہیں داخلے کے عمل میں رہنمائی فراہم کرے گی۔

اس اقدام کا مقصد طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع کو بہتر بنانا اور انہیں جامع رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ڈاکٹر غلام علی کا کہنا تھاکہ اس شراکت داری سے طلباء کو اپنے تعلیمی فیصلے کرنے میں آسانی ہوگی اور یونیورسٹی کے مختلف پروگرامز تک زیادہ طلباء کی رسائی ممکن ہوگی۔

یہ معاہدہ طلباء اور والدین کو تعلیمی شعبے میں مدد فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button