Breaking NewsEducationتازہ ترین
ابتدائی تعلیم کے رومز میں پڑھانے والے اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے شیڈول جاری
یونیسف کے تعاون سے ابتدائی تعلیم کے رومز میں پڑھانے والے اساتذہ کو تربیت دینے کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 23 سے 27 دسمبر تک 200 ماسٹر ٹرینرز کو لاہور میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ نئے ای سی ای رومز کے اساتذہ کو مختلف اضلاع میں موثر تدریسی طریقوں سے آگاہ کر سکیں۔
لاہور میں قائد اکیڈمی وحدت کالونی میں 120 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ 80 ماسٹر ٹرینرز کو قائد اکیڈمی کوٹ لکھپت میں تربیت دی جائے گی۔
یہ تربیتی پروگرام اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور ای سی ای رومز کی تدریس میں مہارت فراہم کرے گا۔
قائد اکیڈمی نے پنجاب کے تمام اضلاع کے منتخب اساتذہ کو اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے لئے آگاہ کر دیا ہے۔