Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں عید میلے کا اہتمام، ملازمین کے لئے سستے کپڑے اور جیولری کے سٹالز

ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ انگریزی ل کےزیر اہتمام عید میلہ کا اہتمام کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق شعبہ انگریزی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان کی ہدایت پر ’’کمیونٹی سروس عید سب کے لیے‘‘ کے عنوان سے عید میلے کا اہتمام کیا گیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔

میلے میں مختلف سٹال لگائے گئے جن میں مہندی اور چوڑیوں، دیدہ زیب کپڑوں اور آرٹیفشل جیولری کے سٹال پر خواتین کا رش دیکھنے میں آیا، جبکہ میلے میں مردوں کے کپڑے بھی رکھے گئے تھے اور جوتوں کا سٹال بھی لگایا گیا تھا۔

تمام ملازمین کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت کی حد 10 روپے سے شروع ہوکر 200روپے تک رکھی گئی تھی، یہ میلہ 10 بجے شروع ہو کر شام چار بجے تک جاری رہا۔

مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عید بلا امتیاز خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، اداس چہروں کو مسکراہٹ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں آپ کا نہایت اہم کردار ہے اور آپ کی خدمات کو یونیورسٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

میلے کی آرگنائزر اور چیئرپرسن شعبہ انگلش / رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ خوشیاں تقسیم کرنے سے بڑھتی ہیںاس میلے کو مقصد بھی اپنے ملازمین کو عید کی خوشیوں میں برابر شامل کرنا ہے، جو سب سے بڑی نیکی ہے اس ایونٹ کا اہتمام یونیورسٹی کی کمیونٹی سروس نے کیا ہے جو یونیورسٹی کے چھوٹے ملازمین کی خوشی کےلئے اقدامات کرتی رہتی ہے۔

اس کمیونٹی سروس میں یونیورسٹی کے تمام مخیر حضرات کی کاوشیں بھی شامل ہوتیں ہیں جو ادارے کے ملازمین کی خوشی کا خیال رکھتے ہیں۔

مستقبل میں ایسے ایونٹ کا اہتمام جاری رہے گا، اس موقع پر ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر عدیلہ سعید اور تمام شعبوں کی چیئر پرسنز بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button