Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی کا طالب علم ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا
ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے تھرڈ سمسٹر کا طالب علم احتشام الحق جو کہ جلالپور پیر والہ سے تعلق رکھتا تھا، موٹر سائیکل حادثے میں سر میں شدید چوٹ کے باعث دس روز کومے میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔
تھرڈ سمسٹر سے فورتھ سمسٹر میں پروموٹ ہوا مگر اپنا آخری رزلٹ دیکھے بغیر اپنے خالق حقیقی سے جا ملا، ماں کا اکلوتا چشم و چراغ والد کی وفات کے بعد گول باغ میں اولڈ بک سنٹر ہر ملازمت کر کے اپنے تعلیمی اخراجات اپنی محنت مزدوری سے پورے کرتا تھا، دو ماہ کی تنخواہ لیکر گھر واپس جا رہا تھا کہ ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
احتشام کے انتقال پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔