Breaking NewsEducationتازہ ترین
امتحانی مراکز میں گڑبڑ، سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس تبدیل کردئے گئے

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سالانہ امتحان 2024 میں بورڈ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جب کہ دو امتحانی مراکز کے نگران تبدیل کردیے۔
بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز فزکس اور اسلامیات اختیاری کا پرچہ تھا، اس دوران شکایات سامنے آنے پر گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ہائی سکول وہاڑی کے سنٹر میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر تبدیل کرکے نیا عملہ تعینات کردیاگیا۔
اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متی تل اور گورنمنٹ ہائی سکول سرائے سدھو کے سنٹر میں ایک ایک نگران کو تبدیل کیا گیا ہے ۔