ملتان: ایئر یونیورسٹی میں فائنل ایئر پراجیکٹ کا انعقاد

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5فیض شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف سافٹ ویئر ہاوسز ٹاپ ایج ٹیکنالوجی، سپیریڈین ان، باؤنڈ ایجنسی اور ٹیکنازون لمیٹڈ کے ایکسپرٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مہمان خصوصی نے طلبث کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کی تعلیمی معیار کے حساب سے جانچ کی ۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمی نمائش کے انعقاد سے طلبہ کی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے، غیر نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کی ذہانت کی جانچ کی جاتی ہے ۔ایئر یونیورسٹی میں غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوا۔
آخر میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی ،ایچ او ڈی کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر کلیم رزاق ملک نے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں سرٹیفکیٹ، جبکہ مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈز سے نوازا۔