سرکاری ملازمین کو اب 17 اے کے تحت نوکریاں نہیں ملیں گی
پنجاب گورنمنٹ نے رول 17 اے آخر کار ختم کر دیا، اب دوران سروس وفات پا جانے والے کے بچوں کو سروس کوٹہ پر سرکاری ملازمت نہیں ملے گی۔
پہلے رول 17 اے کے مطابق سرکاری ملازم کے دوران سروس وفات پر ایک بیٹے، بیٹی یا بیوی کو سرکاری نوکری دی جاتی تھی، گورنر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب ٹیچرز پنجاب پنجاب، میاں طیب احمد بودلہ، مرکزی سیکرٹری جنرل پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب، محمد خالد چوہدری مرکزی نائب صدر، احسان خالق لغاری مرکزی نائب صدر، محمد اصغر کاہلوں مرکزی نائب صدر، احسان محمود گوندل مرکزی نائب صدر، سید قیصر عباس بخاری مرکزی نائب صدر، احمد شیر خان نیازی جوائنٹ سیکرٹری اور قمر منیر مرالی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اس ظالمانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ دوران سروس وفات کی صورت میں ورثا کے لئے A-17 کے تحت ملازمت کا حق سلب کرنے کا ظالمانہ فیصلہ ہے۔
حکومت نوٹیفکیشن واپس لے یہ نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیا جائے حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر سرکاری ملازمین کے ساتھ ظالمانہ رویہ اپنائے ہوئے ہےاور ان کی بنیادی حقوق کو تسلسل سے چھینا جا رہا ہے۔ لیو انکیشمنٹ کے رولز میں ترمیم،پنشن اصلاحات کے نام پر کٹ اور اب A-17 کابنیادی حق ختم کرنا ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں حکومت سرکاری ملازمین کی مراعات کو یکسر ختم کرنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ان غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔