گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن کی ریکرنگ گرانٹ 105 بلین کرے : فپواسا
فیڈریشن أف أل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشنز کی مرکزی قیادت صدر ڈاکٹر جمیل چترالی، نائب صدر کلیم اللہ بڑیچ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد ریاض نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کمی کی فیصلہ کو سراہتے ہوۓ کہا کہ گورنمنٹ ہائر ایجوکیشن کی ریکرنگ گرانٹ 105 بلین کرے۔
اگر یہ فیصلہ واپس نہ ہوتا تو سب سے زیادہ متأثر غربا کے بچے ہوتے۔ جامعات کا بجٹ کم کرنا غربا کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔
مزید براں جامعات کی بین الاقومی رینکنگ کا دارومدار فنڈنگ پر ہے۔
فیڈریشن نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، جناب احسن اقبال اور رانا تنویر صاحب کا بروقت نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر ریاض نے مذید کہا کہ ساپقہ حکومت نے ڈسپیریٹی الاؤنس سے 20 اور 21 گریڈ کو محروم کر دیا تھا، جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
مزید یہ کہ جامعات کو اس الاؤنس سے گورنر کی منظوری اور جامعات کے وسائل سے منسلک کر دیا ہوا ہے۔
فیڈریشن اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ڈسپیرٹی الاؤنسز فی الفور جامعات کو دیے جائیں۔
فیڈریشن الیکٹرونک و. پرنٹ میڈیا کی اس مشکل وقت میں ساتھ نبھانے پر تہ دل سے مشکور ہے۔