Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں زراعت، صحت اور غذائی تحفظ میں پائیدار ترقی بارے تیسری بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی جس میں سو سے زائد ملکی اور غیر ملکی ماہرین زراعت شرکت کررہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام زراعت اور صحت اور غذائی تحفظ بار ے تیسری انٹرنیشنل کانفرنس کا آغاز ہوگیا، جو دو روز جاری رہے گی۔

پہلے روز مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر رمضان پروفیسر ڈاکٹر ثقلین نقوی( سابق وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی) اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

ابتدائی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں نے انسانی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، سب سے زیادہ خطرے صحت اور غذائی قلت کا ہے، تمام حکومتیں کوشش میں ہیں کہ کس طرح غذائی قلت سے نمٹا جاسکتا ہے ، ویمن یونیورسٹی روزمرہ کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اس میں ہونے والی ریسرچ ہماری عملی زندگی کے گرد گھومتی ہے اسی عالمی تناظر میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے کس طرح زراعت، صحت اور غذائی تحفظ میں پائیدار ترقی ممکن ہے۔

کانفرنس باہمی سیکھنے کے مواقع پیش کرے گی، بین الاقوامی سائنسدانوں کی طرف سے کی گئی پیشرفت ہمارے سامنے آئے گی، ماہرین تعلیم حاضرین سائنس میں متنوع پیشہ ورانہ ترقی کی ضروریات کے مطابق اعلیٰ معیار کے مواد کی توقع کر سکتے ہیں۔ کانفرنس خوراک میں تازہ ترین دریافتوں اور پیشرفت پر بات کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

فوکل پرسن ڈاکٹر فرح دیبا نے کہا کہ ہ انسانی فلاح کے لئے صحت مند خوراک بہت ضروری ہے اور خوراک پر ہر انسان کا بنیادی حق ہے، عالمی خوراک کے نظام میں موجود چیلنجوں اور ترجیحات کے لحاظ سے اس کانفرنس کا تھیم کا انتخاب انتہائی اہم ہے۔

بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے پیدوار اورقدرتی وسائل کو بہتر بنانا دونوں غذائی تحفظ اور پائیداری کے حصول کے لئے اہم پہلو ہیں، اس کانفرنس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے۔

کانفرنس کے پہلے روز جناح ہال اور ایل شیپ بلڈنگ میں ٹیکنیکل سیشن منعقد کئے گئے جس میں 28 سے زائد ریسرچ پیپر پڑھے گئے۔

کانفرنس کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر طاہر یونس ہیں جبکہ آرگنائزر کمیٹی میں ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر راحیلہ جبین، ڈاکٹر صبا ظفر، ڈاکٹر اقصیٰ پرویز، ڈاکٹر ام حبیبہ، ڈاکٹر راحیلہ وحید، اور مہوش بتول کاظمی شامل ہیں۔

افتتاح تقریب میں تمام چیئرپرسنز اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button