"زراعت، صحت اور غذائی تحفظ میں پائیدار ترقی” تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آج شروع ہوگی
ویمن یونیورسٹی ملتان میں زراعت، صحت اور غذائی تحفظ میں پائیدار ترقی بارے تیسری بین الاقوامی کانفرنس سوموار دو سمبر سے شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے شعبہ بائیو کیمسٹری اور بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام زراعت اور صحت اور غذائی تحفظ بار ے تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آج سوموار دو دسمبر کو منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر فرح دیبا اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر طاہر یونس ہیں جبکہ آگنائزر کمیٹی میں ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر راحیلہ جبین، ڈاکٹر صبا ظفر، ڈاکٹر اقصیٰ پرویز، ڈاکٹر ام حبیبہ، ڈاکٹر راحیلہ وحید، اور مہوش بتول کاظمی شامل ہیں۔
مہمانوں میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ ، وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر زبیر اقبال، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان، وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر کامران ، پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، ترکی سے ڈاکٹر محسن ،آسٹریلیا سے ڈاکٹر عطاالرحمان، سعودی عرب سے ڈاکٹر حائفہ ،انڈیا سے ڈاکٹر ابھیشک شنکر، چین ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،سپین سے ڈاکٹر ازہ شاہد، کینیڈا سے نتاشہ خان، زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر حامد منظور شامل ہیں۔