Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کا کراچی کے کنگز کو جیت کےلئے 186 کا ہدف

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پی ایس ایل میلے کے تیسرے میں میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیتنے کےلئے 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان سلطانز کے جانب سے کپتان محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا، اور 11 رنز بنائے، ان کو میر حمزہ نے ایل بو ڈبلیو کیا۔ دوسری وکٹ کی شراکت میں سلطانز کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراونڈ کی چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھلیے، مڈل آردر نے اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریزا ہینڈرکس اور ڈیوڈملان نے 121 رنز جوڑے اور بالترتیب 79 اور 52 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملان 52 کے انفرادی رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس ناٹ اوٹ رہے، ڈیوڈ ملان کے بعد ہینڈرکس کا ساتھ خوش دل شاہ نے دیا، جنہوں نے 28 رنز سکور کیے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈنیل سیمز نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button