Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کراچی کنگز کی ملتان آمد، پی ایس ایل 9 کا سفر کرنے کو تیار

پی ایس ایل کا کامیاب آغاز کرنے کےلئے کراچی کنگز ملتان پہنچ چکے ہیں، اور ٹائٹل کےلئے تیاریاں شروع کردیں

کراچی کنگز نئے کوچ اور کپتان کے ساتھ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پر اعتماد انداز کے ساتھ آغاز کرنے جارہی ہے، جس میں وہ اپنے مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ عالمی اسٹار پاور پر اعتماد کا اظہار کرے گی۔

کراچی کنگز نے ویسٹ انڈیز کے سپر اسٹار کیرون پولارڈ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے، جو اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں سے قسمت بدلنے کی کوشش کریں گے۔

کنگز نے آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ڈینیئل سامس کے ساتھ ساتھ تجربہ کار شعیب ملک کو بھی برقرار رکھا ہے۔
پیس بولنگ میں ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے میر حمزہ اور انور علی موجود ہیں۔

کراچی کنگز 2023 کے سیزن میں صرف تین فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی، اور اپنی صفوں میں حیرت انگیز طاقت رکھنے کے باوجود وہ ایک یونٹ کے طور پر اکٹھے نہیں ہو سکے۔ انتہائی تجربہ کار شعیب ملک اپنے کریئر کے اہم موڑ پر چمکتے نظر آئیں گے۔

فل سمنز کوچنگ کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کی کوچنگ کی اور اس وقت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں ایل اے نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ ہیں۔

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کہتے ہیں ” فل سمنز کو بطور ہیڈ کوچ لانے کا فیصلہ ان کی متاثر کن کارکردگی کا نتیجہ ہے، جس میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والا کوچ ہونا بھی شامل ہے۔ اعلیٰ سطح پر ٹیموں کو کامیابی کے لیے رہنمائی کرنے کا ان کا تجربہ ہمارے کوچنگ سیٹ اپ میں ایک قابل قدر جہت کا اضافہ کرتا ہے، اور ہم نویں ایڈیشن میں کامیاب مہم کے لیے ان کی مہارت کو بروئے کار لانے اور مستقبل کے لیے ایک ٹیم بنانے کے لیے پر امید ہیں”۔

کنگز نے شان مسعود کو اپنا کپتان برقرار رکھا ہے، جو اس وقت پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button