Breaking NewsEducationتازہ ترین
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 18نومبر کو ہوگا
تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 18نومبر کو ہوگا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان سمیت پنجاب بھر کے بورڈز کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 18نومبر کو کیا جائے گا۔
نتائج بورڈز کی ویب سائٹ پر جاری کئے جائیں گے ۔