Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج کے مطابق امتحان میں کل ایک لاکھ 10ہزار 142امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 93622پاس اور 16520 امیدوار فیل ہوگئے،امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کی شرح 85فیصد رہی۔

نتائج کے مطابق مذکورہ امتحان میں کل 80890ریگولر امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 72154پاس اور 8736 فیل ہوگئے،نتیجہ 89.20فیصد رہا۔

اسی طرح کل 29252 پرائیویٹ امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے21468پاس اور 7784فیل ہوگئے، پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 73.39 فیصد رہا، امتحان میں سائنس گروپ کے 99615 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 86669 پاس اور 12946فیل ہوگئے ،نتیجہ 87فیصد رہا۔

اسی طرح امتحان میں آرٹس گروپ کے 10527 امیدوار شریک ہوئے، ان میں سے 6953پاس اور 3574 فیل ہوگئے، امتحان میں آرٹس گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کی شرح 66.05فیصد رہی۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2023ء کے مجموعی کامیاب 93622امیدواروں میں سے 18139 نے اے پلس گریڈ حاصل کیا،اسی طرح 17120 امیدواروں نے اے گریڈ، 23200 نے بی گریڈ، 22460نے سی گریڈ،11539نے ڈی گریڈ،1146نے ای گریڈ اور 18امیدواروں نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔

تعلیمی بورڈ ملتان کے میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2023ءمیں 6امیدوار نقل لگاتے ہوئے پکڑے گئے، جن کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیس بنائے گئے، مذکورہ کیسز کی سماعت کے بعد تمام 6 امیدواروں پر عائد الزامات درست ثابت ہونے پر بورڈ نے ان کو سزا دے دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button