Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

شعبہ ریکوری کی ناقص کارکردگی، واسا کا مالیاتی بحران شدت اختیار کرگیا

مینیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے کہا ہے کہ واسا شہریوں کو لازمی بنیادی سروسز فراہم کرنے والا انتہائی اہم ادارہ ہے، اس ادارے کی بقا سیوریج اور واٹر سپلائی کے ماہانہ بلوں کی وصولی پر ہے ۔

مگر شعبہ ریکوری کی ناقص کارکردگی،کم ٹیرف اور پیٹرولیم مصنوعات،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر واسا کا مالیاتی بحران شدت اختیار کر چکا ہے ۔

واسا کے تمام ملازمین بالخصوص ریکوری سٹاف نے اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کیا تو تنخواہوں، پنشن سمیت دیگر ضروری اخراجات کی ادائیگی نا ممکن ہوجائے گی۔

انہوں نے ادارے کو بچانے کے لیے ہر ملازم کو دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دینے، پبلک سروسز ڈیلیوری کو بہتر بنانے خصوصاً شعبہ ریکوری کو ادارہ کو بچانے کے لئے خصوصی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز واسا ہیڈ آفس شمس آباد میں تمام ڈائریکٹوریٹ کا سر پرائز وزٹ کرتے ہوئے کیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے ریکوری کے فیلڈ سٹاف اور ریکوری کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کی فیلڈ کی بجائے ہیڈ آفس میں موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے ادارہ ملازمین کو تنخواہوں پنشن کی ادائیگی کرنے کیلئے بحرانی کیفیت میں ہے، جبکہ ریکوری سٹاف کو فراہم کی جانے والی کرایے کی گاڑیوں کا درست استعمال نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس دوران شعبہ ریکوری کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد سے ڈائریکٹر ریکوری کا ایڈیشنل چارج واپس لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ریکوری محمد ارشد کو دینے کے احکامات جاری کیے ۔

انہوں نے اس دوران 3 اسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری ہدایت اللہ خان، رانا محمد اعظم اور اکمل خان سے فوری طور پر اسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری کا ایڈیشنل چارج واپس لینے کا بھی حکم دیا ۔

ایم ڈی واسا نے ہیڈ آفس شمس آباد سمیت تمام ذیلی دفاتر میں صفائی کی صورتحال دو دن کے اندر بہتر کرنے، ہر قسم کے پینافلیکس، سٹیکرز ہٹانے کا بھی حکم دیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میرا آبائی شہر ہے ، اور اس مٹی کا مجھ پر قرض ہے ۔

میں نے اس ادارے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہے، ادارے سے جڑے ہر فرد کو ٹیم کا حصہ بن کر کام کرنا ہوگا ۔

اس ادارے کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

میرا ایجنڈا صرف اور صرف ادارے کو بچانا اور عوام کو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے نجات دلانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button