Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کا بڑا اعزاز

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات میں پرائم منسٹر نیشنل لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ہونے والی تقریب بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی، جس میں جنوبی پنجاب کی تمام جامعات کے اہل طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دیے گئے، اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان تھے۔

تقریب میں زرعی یونیورسٹی ملتان کی ہونہار طالبہ فضا نعیم کو وزیراعظم پاکستان نے سٹیج پر لیپ ٹاپ دیا، طالبہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔
اس موقع پر طالبہ نے کہا کہ جامعہ ذرعیہ کے طلبہ و طالبات کے لیے أج کا دن تاریخی ہے جس میں لیپ ٹاپ سے نوازا گیا، اور یہ جناب وزیراعظم پاکستان کی علم دوستی کا ایک واضح ثبوت ہے۔جس کے لیے تمام طلبہ و طالبات کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مزید کہا کہ جامعہ ذرعیہ کے طلبہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی شناخت کروا رہے ہیں جس کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر أصف علی کو جاتا ہے، جن کی بہترین لیڈرشپ کی بدولت آج ہم اس قابل ہوئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے وزیراعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف کی اس علم دوست پالیسی کو سراہتے ہوئے جنوبی پنجاب کی تمام جامعات کے طلباء و طالبات جن کو لیپ ٹاپ دیے گئے، ان کو مبارک باد پیش کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button