یو ای ٹی ملتان کا ایم او یو سائن
محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز آف پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت آئی ای پی نے ایم این ایس یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے ساتھ ریسرچ کے شعبہ جات میں تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آئی ای پی، ایم این ایس یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سٹوڈنٹس کو ٹریننگ فراہم کرے گی اور آئی ای پی ایم این ایس یو ای ٹی ملتان کے طالب علموں کو سکالرشپ بھی فراہم کرے گی۔
محمد نواز شریف یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آئی ای پی کے چیپٹر (برانچ)کے افتتاح کی منظوری بھی دے دی گئی۔
تقریب میں وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر محمد کامران ،چیئرمین انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز آف پاکستان انجینئر مرتضی خورشید،رجسٹرار یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر عاصم عمر اور سیکرٹری انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز آف پاکستان ریجنل آفس ملتان ڈاکٹر صدیق حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔