Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

5 ہزار سے زائد مزید اساتذہ کے تبادلوں کی فہرستیں جاری

پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار چار سو بانوے زیر التواء اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرست جاری کردی گئی ، محکمہ سکولز نے 5 ہزار 492 اساتذہ کو آن لائن تبادلوں کیلئے فہرستیں سکول سربراہان کو بھجوا دیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں مزید پانچ ہزار چار سو بانوے زیر التواء اساتذہ کے تبادلوں کیلئے فہرست جاری کردی، سکول سربراہان تصدیق کے بعد فہرستیں محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائیں گے۔مذکورہ اساتذہ نے ای ٹرانسفر کیلئے اپلائی کیا تھا، ریپلیسمنٹ نہ ہونے کے باعث ان اساتذہ کے تبادلے روک دیئے گئے تھے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ان اساتذہ کے ٹرانسفر ہونے کے بعد سکول خالی نہیں ہونگے، اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈر ایک سے دو روز تک ہو جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button