Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی اور انڈس شوگر ملز کے درمیان ایم او یو سائن

ایم این اس زرعی یونیورسٹی اور انڈس شوگر ملز کے مابین گنے کی ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے منصوبے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، جس میں یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور انڈس شوگر ملز کی طرف سے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر معصومہ زہرہ نے سائن کیے، جب کہ چیف فائنانس آفیسر عبد الستار قر یشی اور زرعی یونیورسٹی کے دیگر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹر پلوشہ خانم ماہرِ ٹشو کلچر ٹیکنالوجی، انجنیئر ثاقب یسین، ڈاکٹر ذولقرنین، اور ڈاکٹر عابد نے شمولیت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ایگرو انڈسٹری اور کسانوں تک زرعی معلومات اور ایجادات پہنچانے کے لئے یونیورسٹی ہر وقت کوشاں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے زرعی سیکٹر کو جلد ترقی ملے گی، جبکہ بی بی معصومہ نے کہا کہ یونیورسٹی کی زرعی صلاحیتوں سے نہ صرف ایگرو انڈسٹری کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک میں معاشی بڑھوتری بھی ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

اس منصوبے کے تحت گنے کی فصل میں زیادہ پیداوار کم پیداواری لاگت اور ہائی شوگر ریکوری والی گنے کی ورائٹی تیار کی جائے گی، جس سے مستقبل میں کسانوں اور شوگر ملز مالکان کو کافی فائدہ پہنچے گا، اور خطے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button