Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا پیٹرون کیمیکل کے ساتھ ایم او یو سائن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور پیٹرون کیمیکل گروپ کی جانب سے چیف ایگزیکٹو خواجہ ریاض حسین صدیقی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے انڈسٹری کے کردار کو سراہا اور اس طرح کے تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا، انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان خطے کے کسانوں کے لیے جدید ریسرچ پر دن رات کام کر رہی ہے، جس سے کپاس سمیت دیگر فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

خواجہ ریاض حسین صدیقی نے کہا کہ پیٹرون گروپ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کسان اور عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت تیار ہے اور اسی عزم کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو دو تحقیقاتی پروجیکٹ ایوارڈ کیے ہیں، اس سے پہلے بھی پیٹرون گروپ دو پروجیکٹ ایوارڈ کر چکا ہے ان پروجیکٹس سے نہ صرف یونیورسٹی کے ساتھ تحقیقاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے کسان اور عام لوگ مستفید ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید(ڈین کلیہ زراعت)اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور پیٹرون گروپ کے درمیان معاہدوں کو مزید تقویت دینے کے لیے یونیورسٹی کے تحقیقاتی پروڈکٹ پر بھی مل کر کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر فرخ بیگ اور طارق رشید بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button