Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

شہر اولیاء کے شائقینِ کرکٹ پی ایس ایل کے رنگا رنگ کرکٹ میلے کی میزبانی کیلئے تیار

پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے میں صرف 3 دن باقی ہیں، پی ایس ایل کی تمام ٹیموں نے پریکٹس سیشن شروع کردئیے ہیں، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے بولنگ، بیٹنگ ،اور فیلڈنگ سیشن شروع کردئیے ہیں، ملتان ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 9: سلطان راج کریں گے : اسامہ کا دعویٰ

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ دو ہزار، پریمیم ٹکٹ تین ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ چھ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

سپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی 1ہزار روپے ہوگی، پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت پچیس سو روپے، پریمیم چار ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ آٹھ ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ سترہ فروری کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 18 فروری کو مدمقابل ہونگی۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہر اولیاء کے شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے رنگا رنگ کرکٹ میلے کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کرکٹ کو پر امن تفریحی ماحول فراہم کرنے کیلئے موثر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ سٹیڈیم کے اطراف اور روٹس پر تجاوزات اور صفائی آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ کرکٹ میچز کے دوران بلا بوجہ راستے بند نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گیش انتظامیہ کو عوام کی تکلیف کا اندازاہ ہے مگر دنیا بھر میں کرکٹ کے حوالے سے مثبت ملکی تاثر اجاگر کرنا بھی ضروری ہے، اس حوالے سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے مثالی ٹریفک پلان بنائیں گے۔

رضوان قدیر نے بتایا کہ موثر پارکنگ اور ٹرانسپورٹ سسٹم نافذ کرنے کیلئے محکموں کو خصوصی ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button