Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کا 147 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 18.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ملتان سلطانز نے ایک انفرادی ریکارڈ بھی قائم کیا ، ملتان کے سلطانز مسلسل چوتھی بار ایونٹ کے فائنل میں پہنچیں ہیں۔ اس سے قبل ملتان نے 2021، 2022 اور 2023 میں بھی پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز یاسر خان اور محمد رضوان نے کیا، تاہم 8 ویں اوور میں 61 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان کی دوسری وکٹ 84 رنز کے مجموعی اسکور پر یاسر خان کی صورت میں گری جنہوں نے 37 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ جانسن چارلس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 36 اور افتخار احمد 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے عامر جمال، سلمان ارشاد اور مہران ممتاز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابراعظم نے کیا تاہم صائم ایوب صرف 1 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
51 کے مجموعی اسکور پر محمد حارث 22 رنز پر چلتے بنے جس کے بعد حسیب اللہ بھی محض 3 رنز بنانے کے بعد 57 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

14 ویں اوور میں بابر اعظم 46 رنز بناکر ہمت ہار بیٹھے۔ ٹام کوہلر 24 اور روومین پاول 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لیوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے 2، 2، عباس آفریدی، محمد علی اور ڈیوڈ ولی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب سے کچھ پہلے تک 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 60 رنز بنائے ہیں، جبکہ اس کی اننگ ابھی جاری ہے۔

اج کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے، آج کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی

واضح رہے کہ آج کا میچ جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرلے گی، تاہم ہارنے والی ٹیم کو فائنل تک رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔

آج شکست کھانے والی ٹیم کو کل کوئٹہ اور اسلام آباد کے مابین ہونے والے ایلیمنیٹر ون میچ کی فاتح ٹیم سے ایلیمنیٹر ٹو میں مقابلہ کرنا پڑے گا۔ ایلیمنیٹر ٹو کی فاتح ٹیم آج کا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم سے فائنل میں ٹکرائے گی۔

پوائنٹ ٹیبل کے مطابق ملتان سلطانز لیگ مرحلے میں اپنے دس میچوں میں سے سات جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کو اپنے دس میں سے چھ میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

دونوں ٹیمیں رواں ٹورنامنٹ میں دو بار مد مقابل آئی تھیں جس میں سے دونوں میچ میں پشاور زلمی فاتح رہی۔ پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 4 رنز سے شکست دی تھی۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے اسکواڈ تفصیل درج ذیل ہے۔

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکٹ وکیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی

پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، سلمان ارشاد

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button