Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : پانچواں معرکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز نے 5 وکٹوں سے جیت لیا

ملتان میں جاری پی ایس ایل کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 145 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا جس کو سلطانز کی جانب سے 1 گیند قبل پورا کرلیا، یوں ملتان کی ٹیم نے میچ 5 وکٹ سے جیت لیا۔

ملتان سلطانز نے ہدف کے تعاقب میں جب بیٹنگ شروع کی تو کپتان محمد رضوان اور ڈیوڈ ملان کریز پر آئے، ابتدا میں 2 میچز ڈراپ ہونے کے بعد نسیم شاہ کی گیند پر ڈیوڈ ملان 0 کے انفرادی رنز پر بولڈ ہوگئے، شروعات میں وکٹ کھونے کے بعد محمد رضوان اور ریزا ہینڈریکس نے سکور کارڈ آگے چلایا، اور 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،محمد رضوان 33 گیندوں پر 43 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

تیسری وکٹ کی شراکت داری میں یاسر خان اور ریزا ہینڈرکس نے سکور بورڈ آگے بڑھاتے ہوئے 19 رنز ہی بنائے تھے کہ چھکا مارنے کی کوشش میں یاسر خان باؤنڈری کے پاس اپنا کیچ ہیلز کو دے بیٹھے، یوں ان کی وکٹ عماد وسیم کے حصے میں آئی۔

چوتھی وکٹ کی پارٹنرشپ میں ریزا ہینڈرکس اور افتخار احمد المعروف چا چا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراونڈ کی چاروں طرف شاندار سٹروکس کھلیے، ریزا ہینڈرکس نے اپنی ففٹی مکمل کی، اور دوسرے اینڈ پر ان کا ساتھ افتخار احمد نے دیا۔ ریزا ہینڈرکس 58 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر اپنا کیچ فہیم اشرف کو دے بیٹھے۔

4 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو وننگ ٹریک پر لانے کوشش کرنے والے افتخار احمد کو خوشدل شاہ نے داغ مفارقت دے دیا اور 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ افتخار احمد نے وننگ شاٹ کھیلا، اور ملتان کو جیت لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے پہلے کھیلنے کی دعوت کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، 9 کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ الیکس ہیلز کی صورت میں گری جب وہ 2 کے انفرادی سکور پر خوش دل شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوسرا نقصان 14 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب کولنز منرو 8 رنز بنا کر محمد علی کی بال پربولڈ ہوگئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button