Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں ’’آن لائن کمائی اور بیمہ کی شرعی حیثیت‘‘ بارے سیمینار

ترجمان کے مطابق شعبہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی و چیئر پرسن شعبہ علوم اسلامیہ و شعبہ عربی کی زیر صدارت ایک روزہ سیمینار بعنوان آن لائن کمائی اور بیمہ کی شرعی حیثیت: منعقد ہوا، مہمان مقرر ڈاکٹر خلیل الرحمان صاحب تھے، جو کراچی یونیورسٹی میں درس وتدریس سے وابستہ ہیں مبلغ ہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو بالعموم اور مسلمان کو بالخصوص رزق حلال و حرام میں تمیز کرنے کا حکم دیا ہے، رزق حلال کمانا اور رزقِ حرام سے اجتناب کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ نماز، روزہ ودیگر فرائض پر عمل پیرا ہونا مگر قابلِ تعجب ہے یہ بات کہ مسلم معاشرے میں بھی کم ہی لوگ ہیں جو حلال و حرام کی تمیز کرتے ہیں، رزق حلال و طیب کھانے سے نیکیوں اور عمل صالح کی توفیق ملتی ہے، گویا کہ رزق حرام سے بچنے والے انسان کیلئے نیک اعمال کرنے آسان ہو جاتے ہیں،رزق حلال سے تقوی و طہارت کا حصول ہوتا ہے اور رزق حلال وہ عظیم دولت ہے کہ جس کو یہ حاصل ہو جائے اُسے اور کچھ نہ ملے تو کوئی پروا نہیں، یعنی انسان رزق حلال کی برکت سے نقصان سے محفوظ ہو جاتا ہے۔

آج کے دور میں کمائی کے طریقہ اور وسیلے بھی بدل گئے ہیں ایسے میں ان ذرائع آمدنی کی شرعی حیثتی جاننا بہت ضروری ہوگیا، اسی لئےاس سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ طالبات کے ذہنوں میں موجود سوالات کے جوابات مل سکیں۔

ڈاکٹر خلیل الرحمان نے کہا کہ یہ دنیا ایک کارخانہ کی طرح ہے انہوں نے موضوع کی مناسبت سے اسلام کے نظریہ حلال و حرام اور اس کے انسانی زندگی پر اثرات پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں اساتذہ اور طالبات کی طرف سے انشورنس اور آن لائن بزنس کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے، رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے طالبات کو حلال و طیب کا اہتمام کرنے کی تاکید کی اور مہمان مقرر کے ساتھ ساتھ سیمینار کے منتظمین ڈاکٹر رقیہ بانو، ڈاکٹر صبیحہ عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا۔

سیمینار میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید سمیت مختلف شعبہ جات کی سربراہان نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button