Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

فٹی کی پاکستان ٹیم کے چناؤ کیلئے جنوبی پنجاب ٹرائلز کا مرحلہ مکمل

آسٹریلیا کے قومی کھیل فٹی کی پاکستان ٹیم کے چناؤ کیلئے جنوبی پنجاب ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہو گیا ، اور 15کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں شیڈول فائنل ٹرائلز کیلیے منتخب کر لیا گیا ۔

پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار کے مطابق بلی والا سپورٹس کمپلیکس ملتان میں منعقدہ ٹرائلز میں جن 15 کھلاڑیوں کو اسلام آباد کے فائنل راؤنڈ ٹرائلز کیلیے منتخب کیا گیا ہے ، ان میں زین الاسلام۔ توحید ستار۔ کلیم اللہ رضا۔ ۔تیمور۔ عبدالباسط۔افتخار۔ رئیس۔ اظہار خان۔ منیر۔فرہاد۔نعیم۔اسامہ۔محمد عتیق۔اکرام اللہ۔ سالار خان شامل ہیں۔

جنوبی پنجاب ٹرائلز کی براہ راست نگرانی آسٹریلیا سے آئے ہوئے انٹرنیشنل اے ایف ایل کوچ مائیکل گیلس نے کی۔

چیف کوآرڈینیٹر عابد حسین انٹرنیشنل فٹ بالر تھے۔معاونت کے فرائض محبوب اقبال مصدق حنیف۔ قیصر نے انجام دیئے۔

ٹرائلز کے موقع پر معروف سپورٹس آرگنائزر محمد جمیل کامران۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پاکستان اے ایف ایل فیڈریشن عبدالجبار چوہدری ۔سلیم تونسوی۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان شرافت علی۔ غلام رسول خان۔ تاج دین قریشی بھی موجود تھے۔

جنوبی پنجاب ٹرائلز میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button