Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 9 : پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے ہرا دیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 202 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان 75 اور کولن منرو 71 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جورڈن کاکس 13 رنز بناسکے۔ انکے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

181 کے مجموعی اسکور پر اعظم خان کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی وکٹوں کی لائن لگ گئی۔ میچ کی آخری 13 گیندوں پر 6 کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور صرف 12 رنز بنے۔

پشاور زلمی کے عارف یعقوب نے اٹھارویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا، اور مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، جو کہ غلط ثابت ہوا،

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 111 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، صائم ایوب 38، پال والٹر 19 اور آصف علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2، نسیم شاہ اور آغا سلمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ خان، روومین پاول، آصف علی، پال والٹر، لیوک ووڈ، نوین الحق، عارف یعقوب اور سلمان ارشاد پر مشتمل تھی۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ حیدر علی، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور تیمل ملز پر مشتمل تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button