Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ اور پلانٹ فار لائف سوسائٹی کے زیر اہتمام جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر طلباء و طالبات کی جانب سے پودے لگائے گئے، آگاہی واک کی گئی اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات اور فیکلٹی کی جانب سے 500 سے زائد مختلف انواع کے پودے لگائے گئے جس کے بعد پودوں کی افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے ڈین ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا کی سربراہی میں آگاہی واک کی گئی۔

اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مقرب علی ایسوسی ایٹ پروفیسر کلائمیٹ چینج نے ملکی و غیر ملکی موسمیاتی تناظر میں درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں صرف پودے نہیں لگائے جاتے بلکہ ان کی حفاظت کو لازم سمجھا جاتا ہے۔اگر ہمیں ماحول کو صاف رکھنا ہے تو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا ڈائریکٹر اسٹیٹ،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ،ڈاکٹر گلزار اختر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جنگلات کا کل رقبہ تقریبا 4.8 فیصد ہے، جبکہ جنگلات کا کل رقبہ کسی بھی ملک کے رقبے کا 25 فیصد ہونا ضروری ہے۔

انہوں مزید کہا کہ جنگلات اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہیں جنگلات کی موجودگی ماحولیاتی آلودگی میں بہت حد تک کمی لا سکتی ہے جیسے یہ انسانوں کے لیے ضروری ہیں ویسے ہی جنگلی جانوروں کے لیے ضروری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی روان سیزن میں شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر تنویر احمد،آصف محمود عارف، محمد عثمان خان، میڈم روبینہ سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button