Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر ابرار آبی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے

معروف محقق، شاعر، نامور رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیر والا کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ابرار آبی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئے۔

ڈاکٹر ابرار ابی نے تدریسی کیریئر کا آغاز 18جنوری 1989 کو سلیکشن کے بعد بطور لیکچرار گورنمنٹ کالج میاں چنوں ضلع خانیوال سے کیا، اس کے بعد ان کا تبادلہ ہو گیا، اس کے بعد ٹرانسفر ہو کر ولایت حسین کالج ملتان چلے آئے پھر اس کے کچھ عرصہ ایمرسن کالج ملتان میں خدمات سر انجام دیں، کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان میں بھی رہے ۔

بعد ازاں انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال بنا دیا گیا جہاں انہوں نے چار سال تک اپنی انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ایسوسی پروفیسر کے عہدے پر ترقی پائی تو انہیں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کبیر والا ضلع خانیوال تعینات کر دیا۔

بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے ایم فل مکمل کیا، اور بعد میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے تین کتب بھی تصنیف کیں، شاعری پر ان کی کتاب زیر اشاعت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button