پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کا بڑا اعزاز
پاکستان کے معروف اور بزنس ایجوکیشن کے سب سے قدیمی بزنس انسٹی ٹیوٹ، آئی بی اے آئی بی اے کراچی نے آئی بی اے سے فارغ التحصیل ٹاپ اچیورز کی آفیشل ویڈیو جاری کر دی ہے، جو مسلسل کئی سالوں تک ملکی وغیر ملکی اداروں اور کمپنیوں میں بیک وقت بڑے بڑے عہدوں پر تعینات رہے ہیں، جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے آئی بی اے سے فارغ التحصیل کلاس 1990 کے ڈاکٹر شوکت ملک کا نام بھی شامل ہے۔
آئی بی اے کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی بطور دو یونیورسٹیوں ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف لیہ کے پہلے وائس چانسلر تعیناتی ، زکریا یونیورسٹی میں دو مرتبہ بطور ڈین خدمات ، انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس زکریا یونیورسٹی کے بانی ڈائریکٹر، ممبر سنڈیکیٹ ، بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں دیگر انتظامی عہدوں کے ساتھ ساتھ مختلف بزنس اور سرکاری آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور ڈائریکٹر کی خدمات کو بھی سراہا گیا ہے۔
آئی بی اے کراچی کی طرف سے آئی بی اے کراچی سے فارغ التحصیل جن ٹاپ ایچیورز کی تصاویر کے ساتھ آفیشل ویڈیو جاری کی گئی ہے، ان گریجویٹ میں صدر، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی وفاقی اور صوبائی وزرا، سیکرٹریز، آئی جی پولیس مختلف بزنس آرگنائزیشن کے چیئرمین اور سینیئر ایگزیکٹو ایف بی آر مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو یا تو مسلسل کئی سال تک ان مختلف عہدوں پر تعینات رہے ہیں یا اب تک بھی ان عہدوں پر کام کر رھے ہیں۔