آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کی سنی گئی
محکمہ سکولز نے آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کےلئے ایک ارب 68کروڑ 80لاکھ روپے کا فنڈز جاری کردئیے۔
محکمہ سکولز نے طویل مدت کے بعد آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کےلئے فنڈز جاری کردئیے، گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پنجاب بھر کے سکولوں کےلئے فنڈز جاری کردئے، یہ فنڈز ٹیکنکلی گرانٹ کی مد میں جاری کئے گئے ش جن سے آفٹر نون سکول اور اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کے اساتذہ کے واجبات ادا کئے جائیں گے ۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فنڈز تمام سی ای اوز کے اکاونٹس میں ٹرانسفر کردئے گئے ہیں، جو اپنے اضلاع کے اساتذہ کے واجبات جاری کریں گے ۔
مراسلے کے مطابق ملتان کے لئے 4کروڑ 30لاکھ روپے، لودھراں کےلئے تین کروڑ 80لاکھ روپے ، میانوالی کےلئے چار کروڑ، مظفر گڑھ 8کروڑ10لاکھ روپے، ننکانہ صاحب 5کروڑ، اوکاڑا 8کروڑ40لاکھ روپے ، پاکپتن 8کرور 20لاکھ روپے، رحیم یار خان سات کروڑ 50لاکھ روپے ،راجن پور دو کروڑ 80لاکھ روپے، راولپنڈی ایک کروڑ 20لاکھ ، ساہیوال تین کروڑ 13لاکھ روپے، سرگودھا کےلئے چھ کروڑ 50لاکھ روپے ، شیخوپورہ چھ کروڑ 20لاکھ روپے ، سیالکوٹ تین کروڑ چالیس لاکھ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5کروڑجبکہ وہاڑی کےلئے چھ کروڑ 70لاکھ روپے ڈیرہ غازی خان کےلئے چار کروڑ، خانیوال چھ کروڑ 70لاکھ روپے ، لیہ چھ کروڑ 40لاکھ ، لاہور کے لئے ایک کروڑ 90لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔