Breaking NewsNationalتازہ ترین
سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے مزید 9 میٹر منقطع کر دیئے
سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید 9 میٹر منقطع اور چار ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
ایک صارف نے غیر قانونی طور پر اپنا میٹر خود ہی شفٹ کیا ہوا تھا، جس کمپنی سٹینڈرڈ کے مطابق پائپ بھی استعمال نہیں ہوا تھا، ٹاسک فورس نے اسکا میٹر منقطع کردیا، پانچ صارفین کے میٹر کاؤنٹر ٹوٹے ہوئے کی بنا پر منقطع کئے گئے۔
تین صارفین کے میٹروں کی سیلیں صارفین نے خود ہی توڑی ہوئی تھیں جن کے میٹر مشکوک پائے گئے، ٹاسک فورس نے بلنگ رپورٹ پر انکے میٹر منقطع کر دیئے۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے گیس چوروں کے خلاف ریجنل منیجر حسین ظفر کی سخت ہدایات ہیں ان کے خلاف کوئی سفارش قبول نہیں کی جائیگی۔