سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کی کاروائی، مزید بارہ صارفین کے خلاف ایکشن
سوئی گیس ٹاسک فورس کی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، مزید سات میٹر منقطع اور پانچ ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
تین میٹر ریورس ہونے بنا پر منقطع کئے گئے، دو صارفین کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے جن کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جس کا میٹر روڈ کراس کر کے 1000 فٹ دور ایکسٹینشن پر لگا ہوا پایا گیا۔ HSE کی خلاف ورزی اور ناٹ آن لائن پر میٹر منقطع کردیا گیا۔ ایک صارف کا میٹر نان بلنگ پر تھا جس کا میٹر منقطع کرلیا گیا۔ تمام سات میٹر مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔
اس کے علاوہ پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کی وجہ سے ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 39000 روپے کی ریکوری کروائی گئی، انچارج آپریشن جمیل رشید نے کہا ہے کہ سوئی گیس کے سیلنڈر محفوظ ہیں، مارکیٹ والے گیس سلینڈر غیر محفوظ ہیں، حادثوں سے بچیں اور سوئی گیس کے سلینڈر استعمال کریں۔