سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا عید کی چھٹیوں میں بیس گیس چوروں کے خلاف کارروائی
ملتان شہر میں چار صارفین گھریلو میٹروں کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے، جن مختلف ٹیموں نے موقع پر کاروائی کرتے ہوئے میٹر منقطع کر دیئے۔
ایک صارف جس کا میٹر کمرشل کے ساتھ لگا ہو تھا مگر ڈائیریکٹ گیس چوری کرنے کے جرم میں ملوث تھا، ٹاسک فورس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے میٹر کو منقطع کرکے ڈائیریکٹ استعمال کرنے والا میٹریل قبضہ میں لے لیا تاکہ قانونی کاروائی میں جمع کروایا جاسکے۔
تین صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے وہ ناجائز میٹر لگا کر گیس چوری کررہے تھے ان کے میٹر منقطع کرکے قبضہ میں لے لئے ہیں تاکہ استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بل جاری کروایا جاسکے، بقیہ بارہ کیسوں میں صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث تھے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ گیس چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گیں، ریجنل منیجر حسین ظفر کی گیس چوروں کے خلاف زیرہ ٹالرنس کی پالیسی ہے،جس پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔