Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ: ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو کھلانے کا فیصلہ
بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ، پاکستانی ٹیم 3 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی
جوہانسبرگ میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا یے۔
بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ہے، موسم بہتر ہوتے ہی کھیل کا آغاز ہو جائے گا ۔
رضوان الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عرفان خان ، حارث رؤف اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا یے۔
پاکستان کا سکواڈ صائم ایوب، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، محمد حسنین اور سفیان مقیم پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کو 0-2 سے برتری حاصل ہے ۔