Breaking NewsEducationتازہ ترین
جامعہ زکریا : پراجیکٹ ونگ کی کرپشن، سوئمنگ پول کھنڈرات میں تبدیل
بہاوالدین زکریا یونیورسٹی پراجیکٹ ونگ میں کرپشن، کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا سوئمنگ پول پچھلے 6 سالوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر ظفر اللہ کے دور میں تعمیر ہونے والا سوئمنگ پول چھ سال میں ہی شکست وریخت کا شکار ہوگیا ۔
کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے سوئمنگ پول میں اخراج کا نظام ہی نہیں ہے، جو سوئمنگ پول میں ڈیزائننگ، مبینہ کرپشن اور انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
کروڑوں روپے لگانے کے بعد انتظامیہ کو معلوم ہوا کہ اس میں پانی کے اخراج کا نظام نہیں ہے ، اور نہ ہی پانی بھرنے کیلئے موٹریں ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئمنگ پول کو فوری بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔