Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ؛ اساتذہ غیر حاضر رہے، آج پیپرز نہیں لئے جائیں گے

مطالبات کی منظوری کےلئے گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک جاری ہے۔

گزشتہ روزسکولوں میں تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کردیا گیا، اساتذہ کی بڑی تعداد سکولوں میں حاضر نہیں ہوئی اور کلاسز بھی نہیں لی گئیں۔

دوسری طرف ٹیچرز یونینز کاکہنا ہے کہ بائیکاٹ کے دوران اساتذہ کلاسز میں پڑھانے نہیں جائیں گے، پانچ اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے ہوں گے، پانچ اکتوبر اساتذہ کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

علاوہ ازیں آج سے پنجاب کے تمام اضلاع کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی عمل اور پیک کے زیر اہتمام ہونے والے کے پیپرز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ہے، اساتذہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سکولوں میں تالا بندی ہو گی اور ڈینگی ایکٹیویٹی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

جبکہ سکول حکام نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ کلاسز کا بائیکاٹ کرنیوالے اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی،

کلاس نہ پڑھانے والے اساتذہ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button