Breaking NewsEducationتازہ ترین
چار اضلاع میں نئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تعینات
چار اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا عارضی چارج تین ماہ کے لیے نئے پروفیسرز صاحبان کے حوالے کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں عارضی چارج دینےکا سلسلہ جاری ہے، تین ماہ کے بعد افسروں کو تبدیل کردیا جاتا ہے، جس کی منفی نتائج سامنے آرہے ہیں۔
گزشتہ روز جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق راجن پور ،ملتان ،میانوالی اور لودھراں کے ڈپٹی ڈائریکٹر تبدیل کردیے گئے ہیں، ان کی جگہ نئے پروفیسر کو چارج دے دیاگیا ۔
پرنسپل روجھان کالج شاہنواز کو راجن پور، عزیز اللہ خان کو میانوالی ، محمد شرجیل شریف کو ملتان اور مجاہد نیاز اختر کو لودھراں میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا گیا۔