Breaking NewsSportsتازہ ترین
انڈر 16 سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ڈسٹرکٹ کی لکی چیمپئن ٹرافی فالکن نے جیت لی
سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیرنگرانی انڈر 16سکول۔کرکٹ ٹورنامنٹ ملتان ڈسٹرکٹ کی لکی چیمپئن ٹرافی فالکن نے جیت لی۔
گورنمنٹ ماڈل سکول گلگشت رنر اپ رہا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں فالکن نے ماڈل گلگشت کو 55رنز سے شکست دے دی۔
فاتح ٹیم کے بیٹسمین عبداللہ توقیر کو شاندار 91رنز بنانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ 35اوورز میں فالکن کے 201رنز آل آؤٹ کے جواب میں ماڈل گلگشت 146رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
فائنل میچ کو پی سی بی امپائرز ندیم اقبال اور رانا دلشاد نے سپروائز کیا۔
اختتامی تقریب میں چیف ایگزیکٹو لکی سنیکس سہیل احمد آئی سی سی میچ ریفری پروفیسر جاوید ملک ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف اور اظفر عبداللہ نے انعامات تقسیم کیے سٹین سیکرٹری کے فرائض نوید باقر نے انجام دیئے۔