کالج آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں تقریب
کالج آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں پوسٹ آر-این ڈگری پروگرام سیکنڈ ایئر کی طرف سے فرسٹ ایئر میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کے لیے خوش آمدید تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس کی چیف گیسٹ پرنسپل کالج آف نرسنگ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان طاہرہ شاہد تھیں۔
افتتاحی تقریب میں سیکنڈ ایئر کے طلباء و طالبات نے پرجوش انداز میں فرسٹ ایئر کے طلبہ و طالبات کا استقبال کیا، اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اس موقعہ پر پرنسپل طاہرہ شاہد نے کہا کہ صرف محنت اور لگن سے زندگی کے تمام اعلیٰ مقاصد کا حصول ممکن ہے۔ جو آنکھیں خواب دیکھتی ہیں تعبیر بھی انہی کے حصہ میں آتی ہے۔
وائس پرنسپل میڈم رخسانہ، میڈم شگفتہ ، میڈم سحرش حسیب، میڈم آمنہ اختر، میڈم عظمیٰ ناصر اور دیگر فیکلٹی ممبران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فرسٹ ایئر کی طرف سے محمد ساجد ممتاز، ماہ ربا ہاشم، حنا صابر، فہیم گل، زاہد خورشید، اطہر فرید اور دیگر نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔