خواتین یونیورسٹی ملتان : پی ایچ ڈی سکالر نجمہ عثمان کا کامیاب مجلسی دفاع، ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی
ویمن یونیورسٹی ک شعبہ اردو کی پی ایچ ڈی سکالر نجمہ عثمان کو کامیاب مجلسی دفاع کےبعد ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش کردی گئی۔
ترجمان کے مطابق شعبہ اردو ویمن یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی سکالر نجمہ عثمان کے مقالے کا عنوان’’ملتان میں اردو کی منتخب غیر افسانوی تخلیقی نثر، خاکہ،انشائیہ ، سفر نامہ طنزح ومزاح اور آپ بیتی کافنی جائزہ قیام پاکستان کے بعد‘‘ تھا۔
مجلسی دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تخلیقی ادب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، افسانوی ادب اور غیر افسانوی ادب۔ تخلیقی عمل میں دنیا کی حقیقتوں، مسائل، تجربات، مشاہدات اور احساسات کو قصہ پن کے بغیر ادب اور فن کے تقاصوں کی تکمیل کے ساتھ پیش کیا جائے تو ایسی نثر غیر افسانوی نثر کہلاتی ہے۔
غیر افسانوی ادب میں قصہ بیان کرنے کی بجائے ادیب، زندگی میں در پیش حقیقی واقعات کو اپنے احساسات، اختیار کردہ مخصوص صنف کی ہیئت کے دائرہ کار میں پیش کرتا ہے، اس مقالے میں ملتان میں تخلیق ہونے والے غیرافسانوی ادب کا احاطہ کیا گیا ہے۔
قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی بڑی تعداد ملتان میں بسی ان کے ہاں ہجرت کا کرب موجود تھا، بعد ازاں سیاسی حالات نے بھی یہاں کے تخلیق کاروں کو لکھنے پر مجبور رکھتے ہیں۔
اس اس موقع پر ڈاکٹر عذرا لیاقت چیئرپرسن شعبہ اردو نے کہا کہ تحقیق کا مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے ملتان جیسے شہر کی ایک پہچان یہاں کا ادب اور ادیب بھی ہیں پاکستانی ادب میں ملتان کے تخلیق کاروں کا بڑا حصہ ہے، غیر افسانوی ادب میں جو تخلیقات ہوئیں سکالر نے احسن طریقے سے بیان کیا ہے اس موقع پر اساتذہ بھی موجود تھیں ۔